نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان : بارہمولہ میں کل ہونی والی میگا پد یاترا کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بارہمولہ میں کل یعنی 12مئی کو میگا نشہ مکت جموں کشمیر پد یاترا کیلئے محکمہ ٹریفک نے ایڈوائزری جاری کردی ہے

ٹریفک پولیس رولر کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق بارہمولہ اوڑی روڈ کے ساتھ ریلوے کراسنگ بارہمولہ سے بس اسٹینڈ کراسنگ تک گاڑیوں کی آمدورفت صبح 7بجے سے دوپہر 3بجے تک مکمل طور پر معطل رہے گی تاکہ ریلی کے آسانی سے انعقاد کو ممکن بنایا جاسکے۔

ٹریفک پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ مقررہ اوقات کے دوران متاثرہ سڑک پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تاہم، سرینگر اور ا±وڑی کی طرف ٹریفک کی پریشانی سے پاک نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے، ایک ڈائیورڑن پلان بنایا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق، اوڑی اور بارہمولہ سے سرینگر جانے والی ٹریفک کو سرینگر بارہمولہ ہائی وے میں شامل ہونے سے پہلے خانپورہ پل، اولڈ ٹاو¿ن، لڈورہ اور سنگرمہ کے راستے موڑ دیا جائے گا۔

Share This Article