میجر گوگوئی کے خلاف ضابطہ کی کی کارروائی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی،(یو این آئی) سری نگر میں ہوٹل معاملہ میں فوج کی کورٹ آف انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر میجر تتل گوگوئی کے خلاف ضابطہ کی کارروائی شروع کرنےکے احکامات دیئے گئے ہیں ۔

کورٹ آف انکوائری میں گوگوئی کو مہماتی علاقہ میں ڈیوٹی کے مقام سے دور رہنے اور احکامات کے خلاف مقامی لوگوں سے میل ملاپ بڑھانے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔میجر گوگوئی کو گزشتہ مئی سری نگر کے ایک ہوٹل میں وہاں کے کچھ ملازمین کے ساتھ جھگڑا کرنے کے معاملہ میں حراست میں لیاتھا۔اس کے بعد فوج نے ان کے خلاف تفتیش کیلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی تھی۔

Share This Article