سیمی فائنل میں شکست کے بعد سائنا کو ملا کانسے کا تمغہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جکارتہ، :گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں کی چمپئن ہندوستان کی سائنا نہوال کو 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں پیر کے روزخواتین کے بیڈمنٹن مقابلے کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

ٹاپ سیڈ چینی تائی پے کی تائی جو یِنگ کے ہاتھوں سائنا کو مسلسل گیموں میں 17۔21، 14۔21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تائی نے ہندوستانی شٹلر کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 18۔14 کی برتری کے ساتھ لگاتار چار پوائنٹ حاصل کرکے 21۔17 سے پہلا گم جیتا۔

سائنا کو میچ میں کئی بار غلط فُٹ ورک کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور وہ 10۔11 سے پچھڑ گئیں۔ اگرچہ دسویں رینک کی ہندوستانی کھلاڑی نے لمبی ریلی کھیلتے ہوئے جو ینگ کے خلاف لگاتار پوائنٹ حاصل کئے۔ وہ میچ میں برقرار رہنے کے لئے ایک ایک پوائنٹ کے لئے جد و جہد کرتی ہوئی نظر آئیں۔ انہوں نے کئی بار اسکور برابر کرنے کی کوشش کی لیکن غلطیوں سے وہ 14۔21 سے گیم اور 36 منٹ میں میچ گنوا بیٹھیں۔

سیمی فائنل مقابلہ گنوانے کے ساتھ ہی انہیں کانسے کے تمغے ہر اکتفا کرنا پڑا۔ حالانکہ ایشیائی کھیلوں میں خاتون سنگلز میں تمغے جیتنے والی وہ پہلی کھلاڑی بن گی ہیں ۔ ان کے بعد اب سب کی نگاہیں سنگلز کی دیگر کھلاڑیوں اور اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو پر لگیں ہیں۔
یو این آئی۔

Share This Article