جموں کے چٹھا علاقے میں ایک گھر میں دھماکہ، ایک شخص زخمی: پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، ضلع جموں کے چٹھا علاقے میں بدھ کے روز ایک شخص اپنے بھائی کی رہائش گاہ پر ہونے والے کم شدت کے دھماکے میں زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جموں کے چٹھا علاقے میں ایک گھر میں موجود کم شدت کے دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ شک ہے کہ یہ مواد جانوروں کے غیر قانونی طور پر شکار وغیرہ جیسی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے گھر میں جمع کیا گیا تھا۔زخمی شخص کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Share This Article