سری نگر:؛ موسم سرماکے سخت ترین60دن مکمل ہونے کے موقعہ پرموسمیاتی ماہرین نے 20فروری سے پھربرف باری اوربارشیں ہونے کی پیشگوئی کردی ۔کے این ایس کے مطابق کشمیرمیں 70دنوں پرمحیط طویل ترین اورسخت ترین موسم سرماکادوسرامرحلے یعنی ’چلہ خورد‘نے اپنی معیاداتوارکودن بھرجاری رہنے والے خوشگوارموسم کیساتھ مکمل کرلی ۔خیال رہے29اور30جنوری کی درمیانی شن چلہ کلان نے اپنی40روزہ معیادمکمل کی تھی ،اور30جنوری سے چلہ خوردکے20دن شروع ہوئے تھے جواتوارکومکمل ہوگئے ۔چلہ کلان کے برعکس چلہ خوردکے 20دنوں کے اوائل میں کشمیروادی ،خطہ چناب اورپیرپنچال کے میدانی علاقوں میں درمیانہ برف باری اوربارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانہ تابھاری برف باری ہوئی تھی ،اوراسی برف باری کے نتیجے میں سری نگرجموں شاہراہ متواترچارروزتک بندرہی جبکہ مغل روڑ ابھی بندپڑاہے ۔اتوارکوپورے دن کشمیروادی میں کئی گھنٹوں تک دھوپ نکلی جس وجہ سے دن میں درجہ حرارت کافی بہتررہا۔اب جبکہ موسم سرماکاآخری مرحلہ یعنی چلہ بچہ کے10دن سومواریعنی19فروری سے شروع ہورہے ہیں توموسمیاتی ماہرین نے خبردارکیاکہ منگل وارسے کشمیروادی میں پھربرف باری اوربارشیں ہوسکتی ہیں ۔مرکزی محکمہ برائے موسمیات نے کہاہے کہ مغربی ہواﺅں کارُخ پھرجموں وکشمیرکی جانب ہے ،اسلئے20فروری سے جموں وکشمیرکے میدانی اوربالائی علاقوں میں بارشوں کیساتھ ساتھ برف باری بھی ہوسکتی ہے۔

