عسکریت سے نمٹنے کیلئے فوجی کارروائی نہیں بلکہ حکمت عملی سے بھی علاج ممکن
سرینگر/25فروری: ؎بی جے پی کے قومی صدرامن شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہی مسئلہ کشمیر کو حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2024میںبھی مودی ہی وزیر اعظم بنیں گے اور ان کی قیادت والی سرکار ہی ہمیشہ کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کو اس وقت جن چلینجوں کا سامنا ہے ان میں سب سے بڑا چلینج ملٹنسی اور نکسلواد ہے جس کے خاتمہ کیلئے ہماری پارٹی نے تہیہ کررکھا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا کہ ملٹنسی ایک جنگ ہے، لیکن اس کا جواب جنگ سے ہی دینا ضروری نہیں، صحیح حکمت عملی سے ہی علاج ممکن ہے۔بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ نے لوک سبھا الیکشن سے قبل بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2019 کے بعد ہی نہیں بلکہ 2024 لوک سبھا الیکشن کے بعد بھی نریندرمودی ہی وزیر اعظم بنیں گے۔سی این آئی کے مطابق امت شاہ نے اے بی پی نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں این ڈی اے 2014 سے بہترکارکردگی پیش کرے اور2024 کے بعد مودی ہی وزیراعظم عہدہ پرہوں گے۔ امت شاہ نے کشمیرتنازعہ پربھی بڑا بیان دیا، ان کے مطابق نریندرمودی کی مضبوط قیادت میں ہی کشمیرتنازعہ حل ہوگا۔پلوامہ حملہ سے پورے ملک میں زبردست ناراضگی ہے اوراس پرامت شاہ نے مودی حکومت کی حکمت عملی سامنے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ملٹنسی ایک جنگ کی طرح ہے، لیکن ضروری نہیں کہ اس کا جواب جنگ سے ہی دیا جائے۔ صحیح حکمت عملی کے ذریعہ بھی دہشت گردی کا علاج ممکن ہے۔یاد رہے کہ 2019کے پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت کو یقینی بتاتے ہوئے گذشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات میں کہا تھا کہ دوبارہ وزیر اعظم بننے کے بعد ایک بار پھر مئی کے مہینے میں من کی بات پروگرام میں شامل ہوں گا اور دیش کی جنتا سے بات کروں گا۔
