من کی بات پروگرام سے وزیر اعظم مودی کا لوگوں سے خطاب  ماہ رمضان پر مسلمانوں کو مبارک دی اور نیک خواہشات کا کیا اظہار 

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
سرینگر /28مئی/سی این آئی وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مقدس ماہ رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے آج خواہش ظاہر کی کہ یہ مقدس مہینہ امن و سکون، آپسی اتحاد اور خیر سگالی کے راستے کو آگے بڑھانے میں ضرور مدد گار ہو گا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام "من کی بات” میں ملک کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ”آج جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں تب، رمضان کا مقدس مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر، میں ہندوستان اور دنیا بھر کے لوگوں کو، بالخصوص مسلم کمیونٹی کو، اس مقدس مہینے کی پرخلوص مبارکباد دیتا ہوں۔ رمضان میں عبادتوں ، انکساری اور انسان دوستی کو بہت اہمیت دی جاتی ہے”۔انہوں نے کہاکہ "ہم ہندوستانی بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمارے باپ دادا نے ایسی روایتیں قائم کی ہیں کہ آج ہندوستان اس بات کا فخر کر سکتا ہے، ہم سوا سو کروڑ باشندے اس بات پر فخر کر سکتے ہیں کہ دنیا کے تمام مذاہب کے لوگ ہندوستان میں موجود ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب، فرقے، نظریے اور روایتیں امن و سکون، اتحاد اور خیر سگالی کا پیغام دیتے ہیں۔مودی نے کہا کہ یہ ایسا ملک ہے جو خدا پر یقین کرنے والے لوگ بھی اور خدا کا انکار کرنے والے لوگ بھی، بت پرستی کرنے والے بھی اور بت پرستی کی مخالفت کرنے والے بھی، مختلف نظریات، عبادت کے طریقیاور روایت کے ساتھ لوگوں نے ایک ساتھ زندگی بسر کرنے کا بے مثال نمونہ پیش کیا ہے
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے