بھارتی شہر ممبئی میں جمعرات کوکملا ملز کمپاؤنڈز کی عمارت میں آگ لگنے سے زبردست حاثہ پیش آیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک اس حادثہ میں 15 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق،جمعرات کی رات تقریباً 12:30 بجےکے بعد سب سے پہلے لندن ٹیکسی گیسٹرو پب میں آگ لگی اور پھر تیزی سے پورے کیپس میں پھیل گئ۔
واضح رہے کہ کملا ملز کمپاؤنڈز میں کئی دفتر اور دکانیں بھی موجود ہیں، جس میں آگ سے کم از کم 15 افراد کی موت اور تقریباً ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں 12 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو کنگ ایڈورڈ میموریل ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ہسپتال کے ڈین اویناش این سو پے نے 14 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق،جمعرات کی رات تقریباً 12:30 بجےکے بعد سب سے پہلے لندن ٹیکسی گیسٹرو پب میں آگ لگی اور پھر تیزی سے پورے کیپس میں پھیل گئی۔
خیال رہے کہ کملا ملز کیمپس میں متعدد نیوز چینل بھی چل رہے ہیں۔ آگ زنی کی وجہ سے انہوں نے کچھ دیر کے لیے اپنے براڈکسٹنگ بند کر دیے۔
ایک سینئر پولیس افسر ایس جے کمار نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملاہے تا ہم نےاس کی تحقیق جاری ہے۔

