ملتان: استاد کے مبینہ تشدد سے بچی جاں بحق ہوگئی۔

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ملتان: قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد سے بچی جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد کے باعث بچی کا نچلا دھڑ مفلوج ہوگیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے بچی کو نشتراسپتال میں داخل کرایا جہاں بچی زیر علاج تھی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد بچی پر تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متاثرہ بچی ماہ نور کے اہل خانہ کے مطابق بچی پر استاد کی جانب سے تشدد کیا گیا جب کہ نشتر اسپتال انتظامیہ نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ماہ نور دم توڑ گئی، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچی کی ہلاکت پر ورثا نے نشترروڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹریفک بلاک کردی۔ بچی کے اہل خانہ نے چیف جسٹس پاکستان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article