مغل روڈ پر یکطرفہ ٹریفک بحال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 23 اپریل

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر یکطرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔

بتادیں کہ مغل روڈ کو قریب دس روز قبل برف باری کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل کو یکطرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو پونچھ سے شوپیاں کی طرف چلنے کی اجازت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روڈ پر پیر کی گلی سمیت کئی مقامات پرتازہ برف باری ہوئی تھی جس کو صاف کیا گیا۔

ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔

Share This Article