مصرمیں اپوزیشن کے لیڈر کو حراست میں لیاگیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

قاہر،28مئی :مصر میں اپوزیشن رہنما حازم عبدالعظیم کو غیرقانونی تنظیم سے تعلق رکھنے اور گمراہ کن خبر شائع کرنے کے معاملہ کی جانچ کےلئے 15دن کے لئےحراست میں بھیج دیاگیاہے ۔عدالتی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے ۔
ایک سکیورٹی اہلکار نے کہاکہ مسٹر عبدالعظیم کو انکے قاہرہ میں واقع گھرسے سنیچر کی رات کو حراست میں لیاگیاہے ۔مسٹر عبدالعظیم نے ٹوئیٹر پر اسے ’گناہ عظیم ‘کہاہے۔سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت میں ٹیلی مواصلات کے نائب وزیررہے مسٹر عبدالعظیم سال 2014میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی انتخابی مہم میں بھی شامل رہے تھے اس وقت انکو نوجوانوں کی کمیٹی کا صدربنایاگیاتھا۔
مصر کے اس واقعہ پر وزارت داخلہ کا موقف معلوم کرنےکے لئے اس سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
رائٹر

Share This Article