مشرقی علاقوں کی سکیورٹی کے سلسلے میں راج ناتھ کی صدارت میں میٹنگ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کولکاتا، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں پیر کے روز یہاں ریاستی سیکرٹریٹ ’نا بنّا‘ میں مشرقی علاقائی کونسل کی 23 ویں میٹنگ منعقد ہوئی۔

مسٹر سنگھ اپنے دو روزہ دورے پر اتوار کی شام یہاں پہنچے تھے۔میٹنگ میں ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی، جھارکھنڈ کے وزیراعلی رگھوور داس، بہار کے نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی اور اڈیشہ کے وزیر خزانہ ششی بھوشن بہرا شامل ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کا مقصد ملک کے مشرقی علاقے کی سکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی ہی میٹنگ کا انعقاد گزشتہ برس سات ستمبر کو نا بنّا آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا۔ اس وقت مغربی بنگال، آسام اور میزورم کے وزرائے اعلی نے اس میں شرکت کی تھی۔

Share This Article