حریت کے دو گروپو ں کی جانب بھارت کے اتحاد کو مضبوط بنانے کے اعلان کا خیر مقدم / امیت شاہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /25مارچ /

حریت کانفرنس کے دو دھڑوں جموں کشمیر پیپلز موومنٹ اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل مومنٹ نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے خیر مقدم کیا ۔

اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امیت شاہ نے زور دے کر کہا کہ مودی حکومت کی متحد پالیسیوں نے جموں و کشمیر سے علیحدگی پسندی کو ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں علیحدگی پسندی تاریخ بن چکی ہے۔

شاہ نے ایکس پر لکھا”حریت کی دو تنظیموں، جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے علیحدگی پسندی کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میں بھارت کے اتحاد کو مضبوط بنانے کیلئے اس قدم کا خیر مقدم کرتا ہوں اور ایسے تمام گروہوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور علیحدگی پسندی کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں۔ “
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی متحد بھارت میںامن کی تعمیر اور ترقی کی ایک بڑی فتح ہے“۔

Share This Article