مسلسل پانچویں دن مہنگا ہوا ڈیزل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، (یواین آئی) ملک میں ڈیزل کے دام مسلسل پانچویں دن بڑھے ہیں جبکہ پٹرول کی قیمت چار دن بڑھنے کے بعد بدھ کو مستحکم رہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی اور کولکتہ میں آج ڈیزل 24-24 پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 74.35 روپے اور 76.20 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے بڑھ کر 77.93 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ چنئی میں ڈیزل کے دام 26 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ 78.61 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔

Share This Article