محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی برفباری کی پیشگوئی

SRINAGAR, JAN 17 (UNI) Lakes and streams are still frozen after recent snowfall following dip in night temperature sweeps the cold wave conditions across the Kashmir valleydisrupt normal life on Sunday. UNI SRN PHOTO 1

سرینگر /3 فروری/ٹی آئی نیوز

ہلکی دھوپ کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کچھ ایک مقامات پر ہلکی برفباری ہونے کی پیشگوئی کی ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں تک مجموعی طور پر خشک موسم کی توقع ہے۔
خشک موسم کے باعث وادی کے کچھ علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جس دوران سرینگر میں گزشتہ رات 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.6 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
پہلگام میں گزشتہ رات منفی 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Share This Article