سرینگر:حریت(گ) کے مجوزہ 5جنوری سمینار سے قبل ہی انتظامیہ نے اس پر بریک لگاتے ہوئے مزاحمتی لیڈران وکارکنان کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے حریت( ع) چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کو خانہ نظر بند اور لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کیا گیا جبکہ کئی مزاحمتی کارکنان کو حراست میں لیکر تھانہ نظر بند رکھا گیا ۔دریں اثناءحریت( گ) چیرمین سید علی گیلانی کی طویل خانہ نظر بندی برقرار ہے ۔
حریت(گ) کے مجوزہ 5جنوری سمینار کے پیش نظر انتظامیہ نے مزاحمتی لیڈران وکارکنان کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے حریت( ع) چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کو خانہ نظر بند اور لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کیا گیا جبکہ کئی مزاحمتی کارکنان کو حراست میں لیکر تھانہ نظر بند رکھا گیا ۔اس دوران حریت( گ) چیرمین سید علی گیلانی کی طویل خانہ نظر بندی برقرار ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی ٹیم نے لبریشن فرنٹ کے دفتر واقع آبی گزر سرینگر پر چھاپہ ڈالا اور محمد یاسین ملک کو حراست میں لیکر سینٹرل جیل منتقل کیا ۔اس سے قبل حریت(گ) کے کارکنان جن میں امتیاز حیدر ،گلزار احمد بٹ ،محمد یاسین عطائی ،غلام احمد گلزار،مولوی بشیر احمد اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیکر مختلف تھانوں میں نظر بند رکھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات حریت(گ) کے مجوزہ 5جنوری سمینار کے پیش نظر اٹھائے گئے ۔یہ سمینار 5جنوری کو اقوام متحدہ میں پاس کی گئی کشمیر سے متعلق پاس کردہ قرار داد کے حوالے سے طلب کیا گیا تھا ۔
اس دوران حریت( گ) چیرمین سید علی گیلانی کی طویل خانہ نظر بندی برقرار ہے جبکہ تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صھرائی کی بھی خانہ نظر بندی جاری ہے ۔

