پونچھ میں ریچھ کے حملے میں مقامی شہری زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 8 ستمبر

پونچھ ضلع کے منڈی تحصیل میں کام سے واپسی کے دوران ریچھ نے مقامی شہری پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز پونچھ کے چکری منڈی علاقے میں ریچھ نے اچانک ولی محمد نامی ایک شہری پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ ریچھ کو پکڑنے کی خاطر وائلڈ لائف محکمہ نے جگہ جگہ پھندے نصب کئے ہیں۔ یو این آئی

Share This Article