کنزر میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں تین افراد زخمی ، زخمیوںمیں ایک لڑکی بھی شامل
سرینگر/28دسمبر/سی این آئی/ کنزر میں آج اُس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب ایک لاپتہ لڑکے کے اہلخانہ نے پولیس سٹیشن کنزر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے پویس پر الزام عائد کیا کہ پولیس لڑکے کو ٹھونڈنکالنے میں ناکام ہوئی ہے اور اس ضمن میں لیت و لعل کا مظاہر کررہی ہے۔ شاکر مشتاق شیخ ولد مشتاق احمد شیخ ترکہ بٹہ پورہ جمعرات سے لاپتہ ہے ۔ لاپتہ لڑکے کے سینکڑوں رشتہ داروں نے کنزر مین مارکیٹ میں احتجا ج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمارے لخت جگرکو ڈھونڈ نکالنے کیلئے فوری طور اقدامات اُٹھائے جائیں۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کئی اشک آور گولے داغے جس کے نتیجے میںایک لڑکی سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس دوران لاپتہ لکڑکے کے رشتہ داروں نے پولیس کے اعلیٰ افسران اور عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ان کو اپنے لخت جگر کو ڈھونڈنکالنے میں ان کی مدد کریں ۔ انہوںنے شاکر کے تحفظ کے حوالے سے کئی خدشات ظاہر کئے ہیں اور کہا کہ ان کی سلامتی سے متعلق وہ سخت فکر مند ہیں۔

