لالچوک میں اسکولی وین حادثے کی شکار ڈرائیور جاں بحق ، دو دیگر زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /02اپریل /

لالچوک سرینگر میں گھنٹہ گھر کے قریب اسکول وین کو ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایس ایس آئی بینک لالچوک کے سامنے اسکول وین کا ڈرائیور قابو کھو بیٹھا جس کے بعد گاڑی حادثے کی شکار ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد ان کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں ڈرائیور جس کی شناخت 47سالہ جاوید احمد ساکنہ عمر آباد بمنہ سرینگر کے بطور ہوئی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ بیٹھا جبکہ دو دیگر افراد کو بھی معمولی چوٹیں آئیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

نمائندے کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے طلباءبال بال بچ گئے۔پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

Share This Article