ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، کوئی نقصان نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

نومبر 1, 2023

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بدھ کی دو پہر کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بدھ کے روز 12 بجکر 22 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے ماہ جون میں جموں وکشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

یو این آئ

Share This Article