اُس پار خاتون ہلاک ، آر پار درجنوں دھانچوں کو نق،دس دنوں میں آٹھ مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی
سرینگر/10جنوری: ہندوپاک افواج کے مابین سرحدی کشیدگی براقرار رہنے کے بیچ آج جمعرات کو بھی پونچھ اور راجوری اضلاع کے سرحدی سیکٹروںمیں دونوں جانب گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا ۔ اسطرح رواں برس کے پہلے دس دنوں میں آٹھویں مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ۔ادھر پاکستان نے الزام عائد کیا کہ بی ایف ایف کی فائرنگ سے 35سالہ خاتون ہلاک ہوئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستان لائن آف کنٹرول پر آٹھویں روز بھی گولہ باری کا تبالہ جاری رہا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارت اور پاکستان کی افواج نے جمرات کو مسلسل 8ویں روز پونچھ ضلع اورراجوری میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کوگولیوں کا نشانہ بنایا۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج کے مابین گولیوں کے تبادلے کا تازہ واقعہ آج بدھ کی صبح سوا آٹھ بجے گلپورہ علاقے میں پیش آیا جہاں طرفین نے ایک دوسرے کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر گولیوں اور شلنگ کا تبادلہ گذشتہ ہفتے شروع ہوا جب سے یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ ادھر فوجی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ۔ادھر پاکستان نے الزام عائد کیا کہ بھارت فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور شلنگ کے نتیجے میں سیالکوٹ کے سرحدی علاقے میں 35سالہ خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ کئی دھانچوں کو شدید نقصان پہنچ گیا ۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین 2003میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا گیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ سرحدوں پر امن و امان قائم کرنے کیلئے دونوں جانب گولیوں کا تبادلہ بند کیاجائے گا ۔ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کاسلسلہ اُس وقت پھر شروع ہوا جب ممبئی کے تاج ہوٹل پر حملہ ہوا تھا اور بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ حملہ پاکستان کی شہہ پر کیا گیا تھا تاہم پاکستان نے اس الزام کو مسترد کیا ۔ تب سے آج تک وقفے وقفے سے سرحدوں پر دونوں جانب گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں آج تک سینکڑوں افراد دونوں جانب جاں بحق ہوئے ہیں ۔
