قومی ترانے کا احترام نہ کرنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا گیا ہے: سرینگر پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر17 اکتوبر

پولیس نے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) میں منعقدہ حلف برادری تقریب کے دوران قومی ترانہ گاتے وقت ایک فرد کے کھڑے نہ ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

سری نگر پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’پولیس نے ’ایس کے آئی سی سی‘میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے دوران ایک فرد کی جانب سے کھڑے نہ ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔‘

انہوں نے کہاکہ بی این ایس کے سیکشن 173(3)کے تحت کارروائی عمل میں لا کر ایس پی رینک کے ایک آفیسر کی سربراہی میں ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پولیس بیان کے مطابق قانونی کارروائی کے لئے الیکٹرانک شواہد (سی سی ٹی وی فوٹیج) کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Share This Article