ایل جی منوج سنہا نے لیجنڈس لیگ کرکٹ کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں سے ملاقات کی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /17اکتوبر / ٹی آئی نیوز

جموںو کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لیجنڈز لیگ کرکٹ2024 کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں سے ملاقات کی۔

فائنل میچ بدھ کو بخشی سٹیڈیم سری نگر میں کھیلا گیا۔ٹیموں میں سابق انٹرنیشنل کرکٹرز شامل تھے جن میں یوسف پٹھان، شہباز ندیم، ایلٹن چگمبورا، ہیملٹن مساکڈزا، نکھل چوپڑا اور ٹیم کے دیگر ارکان، ٹیم کے مالکان اور اآفشلز شامل تھے۔

منوج سنہا نے تاریخی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی، لگن اور جذبے کے لیے لیجنڈ کرکٹرز کو مبارکباد دی ۔لیجنڈز لیگ کرکٹ کا فائنل میچ جو سدرن سپر سٹارز اور کونارک سوریاس اوڈیشہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، سدرن سپر سٹارز نے سپر اوور میں جیت لیا۔

Share This Article