باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: قندھار ہائی جیک کے ملزم مشتاق زرگر کے سری نگر میں واقع گھر پر پولیس کا چھاپہ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

قندھار ہائی جیک کے ملزم مشتاق زرگر کے سری نگر میں واقع گھر پر پولیس کا چھاپہ

Last updated: مئی 2, 2025 11:31 صبح
1 سال ago
Share
SHARE

سری نگر،2مئی

جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائی کے تحت 21 مقامات پر چھاپے مارے۔ ان مقامات میں پاکستان میں مقیم مطلوب دہشت گرد مشتاق احمد زرگر کا آبائی گھر بھی شامل ہے، جو 1999 میں قندھار میں ہائی جیک ہونے والی انڈین ایئر لائنز کی پرواز آئی سی-814 کے بدلے میں رہا کیا گیا تھا۔

کالعدم تنظیم العمر مجاہدین کے سپریمومشتاق زرگر عرف مشتاق لٹرم، اس وقت پاکستان میں مقیم ہے اور کئی برسوں سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ہے۔ 2023 میں، اس کے گھر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت ضبط کر لیا تھا۔ پولیس نے اس گھر کی دوبارہ تلاشی لی تاکہ اس سے وابستہ نیٹ ورک اور ممکنہ معاونین سے متعلق شواہد اکھٹے کیے جا سکیں۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ یہ چھاپے مکمل قانونی کارروائی کے تحت ایگزیکٹو مجسٹریٹ اور غیر جانبدار گواہوں کی موجودگی میں انجام دیے گئے۔ ان کارروائیوں کا مقصد ہتھیار، قابل اعتراض دستاویزات، ڈیجیٹل آلات اور دیگر شواہد ضبط کرنا ہے تاکہ دہشت گردی سے جڑے کسی بھی سازش کا سراغ لگایا جا سکے۔

افسر نے مزید کہا کہ ’ہم پہلگام میں پیش آئے دل دہلا دینے والے دہشت گرد حملے کے بعد دہشت گردوں اور ان کے معاون نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کر رہے ہیں۔‘ واضح رہے کہ اس حملے میں 26 عام شہریوں کی موت ہوئی تھی، جن میں 25 سیاح اور ایک مقامی باشندہ شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق، اس حملے کے بعد وادی بھر میں اب تک سینکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جن 21 مقامات پر چھاپے مارے گئے ان میں سے کئی رہائشی مقامات ایسے افراد سے وابستہ ہیں جو دہشت گردوں کو لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی فرد جو دہشت گردانہ عزائم، تشدد یا غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ملوث پایا جائے گا، اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You Might Also Like

ہندوپاک کشیدگی منقسم جموں کشمیر کے عوام کیلئے دردناک عذاب؛ ایل او سی پر آمدورفت تاحال معطل، منقسم کشمیری خاندان اور تاجر مایوس
اس بلے باز نے صرف 13 گیندوں میں ختم کردیا میچ
راجوری میں مشتبہ فوڈ پوائزننگ سے تین کمسن بچوں سمیت ایک ہی کنبے کے چار افراد لقمہ اجل ، دو زیر علاج
تمام ممالک کو بھارت کی خودمختاری کا احساس کرکے ہی مذاکرات کیلئے ماحول سازگار کرنا ہوگا/وزیر دفاع
یکطرفہ جنگ بندی کے بعد بھی کشمیر میں فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں کو برادشت نہیں کیا جائے گا /مرکزی وزیر دفاع
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article کنٹرول لائن پر تناو برقرار،پاکستانی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ
Next Article اونتی پورہ حادثہ میں نوجوان جاں بحق

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینکشمیرملٹی میڈیا

تاریخی مغل روڈ اور سرینگر لیہہ شاہراہ دوسرے دن بھی بند

By
3 سال ago
پولیس گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی موت کا معمہ
کشمیر کی دلفریب وادی گلمرگ سیاحوں کے لیے کشش کا باعث
سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے متاثرہ؛علاقوں میں اب ڈرون کے ذریعے بھی سپرے کیا جارہا ہے
طویل عرصے کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی جموں وکشمیر آمد میں اضافہ درج: منوج سنہا
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?