نئی دہلی، 9 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان نژاد تارکین وطن کو ملک کا سفیر بتاتے ہوئے ان سے نئے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں معاون بننے کا اعلان کیا۔
مسٹر مودی نے آج یہاں یوم غیر مقیم پر پہلی غیر مقیم پارلیمنٹ کانفرنس میں اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ دنیا کا ہندوستان کے تئیں نظریہ تبدیل ہو رہا ہے اور یہ تبدیلی سماجی، اقتصادی اور نظریاتی تینوں سطح پر آ رہی ہے۔ ملک کے نظام میں تبدیلی ہو رہی ہے جنہیں دیکھتے ہوئے دنیا کا ہندوستان کے تئیں انتہائی مثبت رخ ہے ، معیشت کے ہر حصے میں دور رس اصلاحات کئے گئے ہیں۔اسی کا نتیجہ ہے کہ گزشتہ سال 2016-17 میں ملک میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نے 24 ممالک سے آئے ہندوستان نژاد 134 ممبران پارلیمنٹ اور میئرز کو ملک میں ہو رہے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتاتے کہا کہ ملک میں 21 ویں صدی کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے بنیادی سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اور قومی شاہراہوں اور ریلوے لائنوں کو بچھانے اور پانی کار استہ بنانے کی سمت میں تیزرفتاری سے سے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ساتھ تعلقات میں ہندوستانی غیر مقیم ملک کے سفیر کی طرح ہیں اور حکومت ہند آپ کے ہر مسئلے کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ دنیا میں جب بھی کہیں کوئی ہندوستان نژاد شہری کوئی کامیابی حاصل کرتا ہے تو ہندوستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے کیونکہ ہندوستان اسکو اپنا سمجھتا ہے اور اسی وجہ سے آج وہ تمام تارکین وطن سے موجودہ ہندوستان کی تعمیر کی ترقی کے سفر میں شراکت کی اپیل کرتے ہیں۔
غیر مقیم ہندوستانیوں سے نئے ہندوستان کی ترقی میں شامل ہونے کی مودی کی اپیل
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

