غزہ کی صورتحال’انتہائی تشویشناک‘: امریکہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

واشنگٹن، 10 اگست : امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پٹی میں ہونے والے واقعے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ صورت حال تشویشناک ہے، لیکن اسرائیل کو اپنےدفاع کا حق ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیدر نارٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’غزہ میں پیش آنے والے واقعات بہت ہی تشویشناک ہیں۔ ہم اسرائیل میں میزائل داغے جانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور تباہ کن تشدد ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیارے نے بدھ اور جمعرات کی رات غزہ کی پٹی پر 150 سے زائد بار فضائی حملوں کئے اور فلسطینیوں نے لمبی دوری تک ما ر کرنے والی میزائل سمیت متعدد راکٹ داغے.
رائٹر

Share This Article