عمر عبداللہ نے کولگام میں مختلف محکموں کے اسٹالوں کا دورہ کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 17 اکتوبر

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں مختلف محکموں کی جانب سے قائم کئے گئے اسٹالوں کا دورہ کیا جہاں سرکاری اسکیموں، عوامی فلاحی اقدامات اور فلیگ شپ پروگراموں کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کی نمائش کی گئی۔

اس دوران انہوں نے افسروں اور مستفید ہونے والے شہریوں کے ساتھ بات چیت کی۔یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔پوسٹ میں کہا گیا: ‘ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کولگام میں مختلف محکموں کی جانب سے قائم کئے گئے اسٹالوں کا دورہ کیا جہاں سرکاری اسکیموں، عوامی فلاحی اقدامات اور فلیگ شپ پروگراموں کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کی نمائش کی گئی’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘انہوں نے افسروں اور مستفید ہونے والے شہریوں کے ساتھ بات چیت کی اور عوامی مرزکیے پر مبنی حکمرانی اور موثر خدمات کی فراہمی کے لئے کی جانے والی کوششوں کا سراہا’۔یو این آئی

Share This Article