عسکریت پسندوں نے مزید گیارہ افغان فوجی ہلاک کر دئیے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کابل،15جولائی: افغان حکام کے مطابق شدت پسندوں نے حملہ کر کے کم از کم گیارہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ حملہ مغربی صوبے فرح میں قائم چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ فرح صوبے کے ضلع بالا بلُوک میں چیک پوسٹ پر حملے کے بعدشدت پسندوں اور فوجیوں کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کرنے اور تیرہ کے زخمی ہونے کی تصدیق صوبائی گورنر کے ترجمان نے کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے شدت پسند ایک بڑی تعداد میں تھے۔ دوسری جانب ہلمند صوبے کی ایک چوکی پر ایک خودکش کار بم حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور گیارہ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
یو این آئی

Share This Article