شہر خاص کے حول علاقے میں جنگجو نمودار ،کئی منٹوں تک فائرنگ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

آستانہ عالیہ کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کی سروس رائفل چھیننے کی کوشش

سرینگر05؍جون؍ یوپی آئی؍؍ شہر خاص کے آستانہ عالیہ مرزا کامل صاحب حول میں حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی سروس رائفل چھیننے کی کوشش کی گئی ۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جنگجوؤں نے رائفل چھیننے کی کوشش کی تاہم متحرک اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق مرزا کامل صاحب حول سرینگر میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب عسکریت پسندوں نے حفاظت پر مامور اہلکاروں کی سروس رائفل چھیننے کی کوشش کی تاہم متحرک اہلکاروں نے اس کو ناکام بنایا۔ معلوم ہوا ہے کہ شام کے وقت جنگجو آستانہ عالیہ مرزا کامل صاحب میں حفاظت پر مامور اہلکاروں کے گارڈ روم میں گھسنے کی کوشش کی اس دوران حفاظت پر مامور اہلکاروں نے ہوا میں گولیوں کے کئی راونڈ فائرنگ کے جس کے بعد عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ حملہ ٓاور وں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ آستانہ عالیہ کے نزدیک دوبدو گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں ہیں ۔

Share This Article