بین الاقوامی سرحد پر اکھنور سیکٹر میں ایک بار پھر ہند پاک افواج پھر آمنے سامنے

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

دونوں طرف سے شدید گولہ باری اور ماٹر شلنگ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر /05جون / سرحدوں پر امن قیام کرنے کیلئے ہند پاک افواج کے درمیان فلیگ میٹنگ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد بین الاقوامی سرحد پر ایک بار پھر پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی جس کا جواب بھارتی افواج کے اہلکاروں نے بھی دیا۔ادھرپاکستان نے الزام عائد کیا کہ بھارتی فورسز نے ایک بار پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔اسی دوران گزشتہ دنوں سے جاری فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے کیلئے ہند پاک افواج کے مابین گؤہوئی فلیگ میٹنگ کے کچھ ہی گھنٹوں بعد پاکستان رینجرس اور بی ایس ایف اہلکاروں کے درمیان بین الاقوامی سرحد کے اکھنور سیکٹر میں گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے سرحد کی حفاظت پر تعینات بی ایس ایف کے اہلکاروں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور ان پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے جواب میں بھارتی افواج کے اہلکاروں نے بھی مورچہ زن ہو کر پاکستانی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔ذرائع کے مطابق طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک رہا تاہم گولیوں کے تبادلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہیں ۔ادھرپاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے آج ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی کی ۔پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرل پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز لائن اف کنٹرول پر بھارتی افواج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر معائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرکے علاقے لنجوٹ میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی ،جبکہ زخمی بچے کو کھوئی رٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا جس کے بعد دشمن کی گنیں خامش ہو گیءں، ادھر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری جاری ہے ۔

Share This Article