شوپیاں : 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد مبینہ طور اغوا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شوپیان : جنوبی ضلع شوپیان میں گزشتہ شب مشتبہ جنگجوئوں نے مبینہ طور پر تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد کو اغوا کیا .

پولیس نے مغوی افراد کو بازیاب کرنے کےلئے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کردی جبکہ سیکیورٹی الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا .

پولیس ایک افسر کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کے دو دیہات سے تین سپیشل پولیس افسران (ایس پی اوز ) اور ایک پولیس اہلکار کے بھائی کو بندوق برداروں نے بندوق کی نوک پر اغواکیا.

جن افراد کو اغوا کیا گیا ہے اُنکی شناخت فردوس احمد کچھےاور کلدیپ سنگھ ساکنان بٹہ گنڈ شوپیان ،نثار احمد دھوبی اور فیاض احمد بٹ ساکنان کاپرن شوپیان .

نثار احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پولیس اہلکار کا بھائی ہے .

یاد رہے ماہ اگست کے آخری ہفتے میں 6 پولیس اہلکاروں کے 11 افراد خانہ کو مشتبہ جنگجوئوں نے اغوا کیا تھا ،جنگجوئوں نے یہ کارروائی کئی جنگجوئوں کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مار کر اُنکے افراد خانہ کو حراست میں لینے کے بعد کی تھی.

تاہم بعد میں اُنہیں جنگجوئوں نے رہا کیا تھا .

Share This Article