شوپیاں اور پونچھ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر14 فروری/: شوپیاں اور پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی کمین گاہوں کو تباہ کیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پولیس اور فوج نے مشترکہ طورپر پونچھ کے کنائن گاﺅں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے جنگجوﺅں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگایا اور وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔ ایس ایس پی پونچھ رمیش اگروال نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایس او جی اور فوج نے مشترکہ طورپر پونچھ کے مضافاتی علاقے میں جنگجوﺅں کی کمین گاہ سے ایک اے کے 74رائفل ، میگزین، چینی پستول ، پستول میگزین اوردوسرا قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ ایس ایس پی کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے کیلر علاقے میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ سے قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کمین گاہ سے وردی ، کھانے پینے کی اشیاءکے ساتھ ساتھ کچھ مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے