سجاد لون کی مرکز کو کشمیری طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کی تاکید

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 24 اپریل

جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدام کرے۔انہوں نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ ایسے بہت سے واقعات ہوئے ہیں جہاں کشمیری طلباء کو ہراساں کیا جاتا ہے، مارا پیٹا جاتا ہے اور یہاں تک کہ ان سے کرائے کی رہائش گاہیں خالی کرنے کو کہا جاتا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ میں مرکزی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ کشمیری طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائے’۔

Share This Article