شمال وجنوب میں کارروائیاں ،کئی گرفتار

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
سرینگر:عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد گنڈ کامل کرالہ گنڈ ہندواڑہ میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری ہے کیونکہ پاس کے جنگلوںمیں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے۔ ادھر پلوامہ اُرچرسو اور دربگام پلوامہ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا جس کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے ۔ جے کے این ایس کے مطابق 30آر آر ، ایس او جی ہندواڑہ نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گنڈ کامل کرالہ گنڈ علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس وفورسز کی بھاری جمعیت نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ جنگلوں کو بھی فورسز نے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کرالہ گنڈ کپواڑہ میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق کرالہ گنڈ کپواڑہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ گاﺅں میں جنگجو چھپے بیٹھے ہیں جنہیں مار گرانے کیلئے آس پاس علاقوں کو سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ ممکنہ طور پر دراندازی کے ذریعے عسکریت پسند اس طرف آنے کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے۔ دریں اثنا پلوامہ کے دیہی علاقوں میں دوسرے روز بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دربگام پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ رابط رکھنے کی پادائش میں ایک نوجوان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار نوجوان کی شناخت ندیم ڈار ولد نذیر احمد کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے اور چرسو اپلوامہ میں درمیانی رات کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔ ذرائع نے گرفتار نوجوانوں کی شناخت اعجاز احمد مری ولد عبدالحمید اورمحمد اسحاق میر ولد عبدالمجید میر کو گرفتار کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں سگے بھائی ہے۔ گرفتاریوں کے خلاف پلوامہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ جرم بیگناہی کے الزام میں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے