عوا م کو دی مبارکباد ،اللہ تعلیٰ سے امن ،سکون اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی
سرینگر:۱۱،جون: /ٍٍٍٍ کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے ریاستی عوام کو مقدس شب ’’شبِ قدر ‘‘ پر مبارکباد دی ۔انہوں نے اللہ تعلیٰ سے امن ،سکون اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے جموں وکشمیر کے عوام کو شبِ قدر کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اپنی تمام تر برکتوں رحمتوں اور اللہ تعالیٰ کے بے پناہ انعامات کے ساتھ ہمارے اوپر سایہ فگن ہے اور اب اس ماہِ مبارک کے مکمل ہونے میں محض چند ایام رہ گئے ہیں ،ہمیں کوشش کرنی چاہیے ان چند دنوں میں زیادہ سے زیادہ اللہ تبارک و تعالیٰ کو راضی کریں، گناہوں سے توبہ و استغفار کریں اور اللہ کے حضور سجدہ ریزہوکر خیر کی طلب کریں۔غلام احمد میرنے کہاکہ جس مہینے میں قرآن کا نزول ہوا ہو، اس کی فضیلت کا کیا ٹھکانہ ہوسکتا ہے ،اسی طرح اس مہینے کے تینوں عشروں کی بھی اپنی اپنی فضیلت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی خوش نصیب انسان نے ماہ رمضان کوپالیا اور اسے رمضان کے تقاضوں کے مطابق گزارلیا تو یہ اس کے لیے بہت بڑی سعادت کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے کو شرعی تقاضوں کے مطابق گزاریں ، زیادہ سے عبادت کریں،ذکر کریں ، تلاوت کلام پاک کریں،ساتھ ہی گناہوں سے پر ہیز کریں ۔انہوں نے آخری عشرے کے پیش نظر اعتکاف اور شب قدر کی تلاش کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اعتکاف نہایت فضیلت والا عمل ہے اور اسی طرح جس شخص کو شب قدر میں عبادت کرنے کی توفیق حاصل گئی تو گویا اس نے ہزارمہینے تک عبادت کی ،لہذا ہمیں اس عشرے میں زیادہ سے زیادہ عبادتوں کااہتمام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شبِ قدر اللہ تعلی کا ایک انمول تحفہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ شب پوری انسانیت کیلئے امن ومحبت کا پیغام دیتا ہے ۔غلام احمد میر نے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو شبِ قدر کے موقع پر دل عمیق سے مبارکباد دی ۔غلام احمد میر نے اللہ تعلیٰ سے امن ،سکون اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ادھر کانگریس کے سینئر لیڈر مشتاق احمد کھانڈے نے بھی عوام کو شب قدر پر مبارکباد دی ۔
صدقہ فطر،زکواۃ وصدقات کی ادائیگی میں جلدی کریں

