شبانہ درجہ حرارت میں گراﺅٹ ریکارڈ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر: ”مطلع صاف رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی“ کے بیچ گزشتہ شب سری نگر،گلمرگ اورپہلگام میں پارہ نقطہ انجمادسے کافی نیچے رہا،جسکے تحت شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی2.1،منفی7اورمنفی5.9ڈگری سلیشیس ریکارڈکیاگیاجبکہ دوران شب کرگل ریاست میں سردترین قصبہ رہاکیونکہ یہاں درجہ حرارت منفی15.1ڈگری سلیشیس ریکارڈکیاگیا۔ سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات نے خبردارکیاہے کہ اگلے 48گھنٹوں کے دوران پوری کشمیروادی میں درجہ حرارت میں مزیدگراﺅٹ واقعہ ہوگی ۔

موسمیاتی ماہرین نے 5جنوری2018تک پیرپنچال کے آرپارموسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ 6،8اور9جنوری کوکشمیروادی ،خطہ چناب اورخطہ پیرپنچال کے تحت آنے والے میدانی اوربالائی علاقوں میں بارشوں اورہلکی تادرمیانہ درجے کی برف باری کاامکان ہے۔ اُدھرزوجیلادھرے کے آرپاراورپیرکی گلی میں حالیہ برف باری کے نتیجے میں لیہہ سرینگرشاہراہ اورمغل روڑمتواتر2ہفتوں سے بندپڑاہے۔

دن اوررات کے وقت آسمان یامطلع صاف رہنے کی وجہ سے کشمیروادی میں دن رات کے درجہ حرارت میں گراﺅٹ آرہی ہے جسکے نتیجے میں اہل وادی کو انتہائی تکلیف دہ یخ بستہ ہواﺅں اورشدیدسردی کاسامناکرناپڑرہاہے۔گزشتہ دنوں میدانی علاقوں میں بارشیں وبرائے نام برف باری اوربالائی علاقوں میں سفیدچادرکی موٹی تہہ بچھ جانے کے بعددرجہ حرارت میں قدرے بہتری واقعہ ہوئی جبکہ کشمیراوراہل کشمیرکومہینوں پرمحیط خشک موسمی صورتحال سے بھی نجات مل گئی لیکن پچھلے ایک ہفتے سے موسم خشک اورمطلع صاف رہنے کے بعدپھرایک مرتبہ کشمیروادی میں درجہ حرارت تنزلی کاشکارہے ۔

سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات میں تعینات ماہرین نے آسمان صاف رہنے کے باعث درجہ حرارت گراﺅٹ کے شکارہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ رات کے وقت مطلع صاف رہنے کی وجہ سے ہی پارہ نقطہ انجمادسے پھرکافی نیچے آرہاہے ۔انہوں نے جمعہ اورسنیچرکی درمیانی وادی کے مختلف علاقوں میں درج شبانہ درجہ حرارت کی معلومات فراہم کرتے ہوئے کے این ایس کوبتایاکہ گزشتہ رات سری نگر،گلمرگ اورپہلگام میںشبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی2.1،منفی7اورمنفی5.9ڈگری سلیشیس ریکارڈکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ شمال وجنوب پوری وادی میں رات کادرجہ حرارت نقطہ انجمادسے نیچے رہا،اورمطلع صاف رہناہی اسکی وجہ ہے ۔

موسمیاتی ماہرین کاکہناتھاکہ لداخ خطہ پوری طرح سے شدیدترین سردی کی لپیٹ میں آچکاہے اوراس خطے کے دوضلعوں لیہہ اورکرگل میں رات کے وقت پارہ کافی نیچے رہتاہے ۔انہوں نے بتایاکہ جمعہ اورسنیچرکی درمیانی رات کرگل اورلیہہ میں شبانہ درھہ حرارت بالترتیب منفی15.1اورمنفی 13.1ڈگری سیلشیس ریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کاکہناتھاکہ خطہ چناب اورخطہ پیرپنچال کے ساتھ ساتھ جموںشہراوراسکے نزدیکی اضلاع میں بھی شبانہ درجہ حرارت معمول سے کافی نیچے رہا۔انہوں نے بتایاکہ جموں شہرمیں گزشتہ شب درجہ حرارت 7ڈگری سلیشیس رہاجبکہ کٹرہ ،بٹوٹ ،بانہال ،بھدرواہ اوراودھم پورہ میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 8.4،5.6،4.4،1.8اور4ڈگری سیلشیس ریکارڈکیاگیا۔

موسمیاتی ماہرین نے 5جنوری2018تک پیرپنچال کے آرپارموسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ 6،8اور9جنوری کوکشمیروادی ،خطہ چناب اورخطہ پیرپنچال کے تحت آنے والے میدانی اوربالائی علاقوں میں بارشوں اورہلکی تادرمیانہ درجے کی برف باری کاامکان ہے۔ دریں اثناءزوجیلادھرے کے آرپاراورپیرکی گلی میں گزشتہ دنوں ہوئی3تا4فٹ برف باری کے بعدسے سری نگرلیہہ شاہراہ اورمغل روڑٹریفک کی آمدورفت کیلئے بندپڑے ہیں ،اوربڑی تعدادمیں مسافراورمال بردارگاڑیوں کے علاوہ سینکڑوں کی تعدادمیں عام لوگ ان دونوں اہم شاہراہوں کے آرپاردرماندہ پڑے ہیں ۔

بارڈرروڑس آرگنائزیشن اورمحکمہ ٹریفک کے حکام نے بتایاکہ زوجیلادھرے اورپیرکی گلی کے نزدیک سڑک پرجمع برف کوہٹانے کاکام ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے اوردونوں سڑکوں کوقابل آمدورفت بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔تاہم ان حکام نے خبردارکیاکہ تازہ برف باری یابارشیں ہونے کی صورت میں سری نگر،لیہہ شاہراہ اورمغل روڑ کوگاڑیوں کی آواجاہی کیلئے کھولنے میں نئی مشکلات پیداہوسکتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موسمی صورتحال بہتررہنے کی صورت میں ان دونوں زمینی روابط کواگلے کچھ دنوں میں آواجاہی کیلئے کھولاجاسکتاہے۔اس دوران سری نگرجموں شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھلی ہے اورسنیچرکے روزگاڑیوں کوسری نگرسے جموں روانہ ہونے کی اجازت دی گئی تاہم اس دوران کسی بھی گاڑی کومخالف سمت سے چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے