شالہ ٹینگ سرینگر میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 29 جون

سرینگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں گذشتہ شب پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں گذشتہ شب سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت اعجاز احمد ڈار ساکن شاہ گنڈ بانڈی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسرا زخمی زیر علاج ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Share This Article