سوپور میں منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج: پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 5 اپریل

شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی اپی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ سوپور پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی اپی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بعد مذکورہ منشیات فروش کو حراست میں لیا گیا اور اس کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں منتقل کر دیا گیا۔
بیان میں گرتار شدہ منشیات فروش کی شناخت شوکت احمد صوفی ولد عبدالستار صوفی ساکن ڈانگر پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ منشیات فروش کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ سوپور اور دیگر علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔
بیان کے مطابق لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔

Share This Article