سوپور میں تین حریت لیڈر ان پھر سے گرفتار

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سوپور/16فروری/کے این ٹی // پولیس نے احتیاط کے طور پر گیلانی کی بگڑتی صحت کے حوالے سے پھیلائی جارہی افواہوں کے حوالے سے کئی حریت لیڈران کو شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ سے گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتا یا کہ سوپور میں پولیس نے حریت لیڈران جن کو حال ہی میں رہا کیا گیا تھا کو پھر سے گرفتار کیا ہے۔ ان میں غلام محمد خان سوپوری، غلام نبی زکی اور شبیر احمد ڈار وغیرہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان لیڈران کو احتیاط کے طور پولیس تھانوں میں مقید کیا گیا ہے ۔ پولیس کو خدشہ تھاکہ یہ لیڈران سید علی گیلانی کی بگڑتی صحت کے حوالے سے پھیلائی جارہی افواہوں کے حوالے سے قصبہ میں احتجاج کرینگے جس سے امن و قانون بگڑنے کا خدشہ تھا۔ واضح رہے کہ گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی نے کہا کہ ان کے والد صاحب صحت یاب ہورئے ہیں اور لوگوں کو ان کے حوالے سے پھیلائی جارہی افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے