سوپور :دریائے جہلم میں غر قاب کمسن طالب علم کی نعش کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سوپور /27جون

جمعرات کے بعد دوپیر جامع مسجد سوپور کے نزدیک دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ایک 16 سالہ نوجوان ڈوب گیا۔عین شاہدین کے مطابق دارالعلوم سوپور کا ایک 16 سالہ طالب علم جامع مسجد کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔انہوں نے بتایا کہ طالب علم کی شناخت بلال احمد پیری ولد عبدالجبار پیری ساکن رفیع آباد کے طور ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کمسن طالب عم جونہی دریا میں جاگرا جس کے بعد وہاں بچاو آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم ابھی تک کمسن طالب علم کی نعش بر آمد نہیں ہو سکی ۔

جمعہ کو بھی دریاے جہلم میں کمسن طالب علم کی نعش کی بازیابی کیلئے بچاﺅ آپریشن جاری رہا جس میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ ماہر غوطہ خوروں نے حصہ لیا تاہم فی الحال تک کوئی کامیابی حاصل نہیںہو ئی ہے ۔

Share This Article