تعمیل ارشاد نیوز ڈیسک
سوپور:سوپور پولیس نے پیر کے روز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26دسمبر2017کو پُراسرارطورپرلاپتہ نوجوان سونارکا معمہ حل کرلیا گیا۔ایس ایس پی سوپور ہر میت سنگھ نے بتایا کہ32سالہ تاجر کا قتل کیا گیا اور پولیس نے تحقیقات مکمل کرکے4ملزمان کو حراست میں لیکر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔
ایس ایس پی سوپور ہر میت سنگھ نے بتایا کہ کرات لین چھوٹابازارسوپورمیں واقع سونے کے زیورات کی ایک دکان کانوجوان مالک طارق احمدملک ولدغلام رسول ساکنہ کلاروس کپوارہ حال سوپور 26دسمبر2013کوپُراسرارطورپرلاپتہ ہوگیاتھا۔انہوں نے کہا کہ پُر اسرار گمشدگی یہ معمہ قتل پر ختم ہوگیا ہے ،کیو نکہ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات مکمل 4ملزمان کو حراست میں لیکر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔
گرفتار ملزمان میں محمد سجاد لارا ولد محمد افضل ،محمد عادل لارا ولد محمد افضل ساکنان مسلم پیر سوپور ،غلام محمد لارا ولد غلام قادر اور نعیم احمد ولد غلام محمد ساکنہ عش پیر سوپور شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان تاجر کی گمشدگی کی رپورٹ کے بعد ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ،جس نے برق رفتاری کے ساتھ معمہ حل کیا ۔
ان کا کہناتھا کہ ابھی تک مقتول کی نعش برآمد نہیں ہوسکی ،کیو نکہ ملزمان نے اُسے دریا بُرد کیا ہے ۔اُدھرنوجوان سونارکے گھرمیں ماتم کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

