سوپور:مغوی شہری کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سوپور: شمالی قصبہ سوپور میں اُس وقت سرا سیمگی پھیل گئی جب یہاں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے شہری جوکہ پیشے سے مزدور ہے ،کی گولیوں سے چلھنی نعش ایک میوہ باغ سے برآمد کی گئی .

پولیس کے مطابق اغوا کئے گئے شہری کی نعش پیر صبح لٹی شاٹ سوپور علاقے سے تلاشی کارروائی کے دوران برآمد کی گئی .

سنیچرکے روز ہی نامعلوم بندوق بردار مشتاق احمد میر ولد غلام رسوم ساکنہ ہارون سوپور اغوا کیا تھا .

پولیس نے بتایا کہ شہری کی نعش برآمد کی گئی ،معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی.

اس دوران جونہی مہلوک نعش آبائی گائوں پہنچی ،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی.

Share This Article