سرینگر میں چوری، نقب زنی کے3 معاملات حل :پولیس

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

3ملزمان گرفتار ،لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ ضبط

سرینگر:۹،جون:کے این این / پولیس نے شہر سرینگر میں چوری اور نقب زنی کے3 وارداتوں کے معاملات کو حل کرتے ہوئے 3ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جبکہ ملزمان کی تحویل سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ بھی ضبط کیا گیا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگر نے چوری اور نقب زنی کے کئی معاملات کو سلجھانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن نوہٹہ کو منظور احمد وانی ولد غلام قادر ساکنہ بٹہ شاہ محلہ لالبار کی جانب سے ایک تحریری شکایت ملی کہ اُس نے اپنی نجی گاڑی زیر نمبرDL10CA/3854کو رنگ ،حمام نوہٹہ میں پارک کی تھی جس میں 3لاکھ 50ہزار کے پشمینہ شال موجود تھے ۔شکایت کنندہ کے مطابق عصر کی نماز ادا کرنے کیلئے اُس نے گاڑی کو مکمل طور پر بند کیا اور نماز ادا کرنے کے بعد اُس نے گاڑی میں سے لاکھوں روپے مالیت کے پشمینہ شال غائب پائے ۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر20/2018زیر دفعہ379آر پی سی درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ایس ایچ او نوہتہ وسیم احمد کی سربراہی والی خصوصی ٹیم نے چوری کی اس واردات کا پردہ فاش کیا ۔پولیس کے مطابق محض ایک گھنٹے میں معمہ حل کیا گیا ایک عبید فاروق راتھر ولد فاروق ساکنہ تبتن کالونی عید گاہ سرینگر کو گرفتار کرکے اسکی تحویل سے چوری کئے گئے لاکھوں روپے مالیت کے شال برآمد کئے گئے ۔اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسی طر ح ایف آئی آر زیر نمبر17/2018زیر دفعات457،380آر پی سی کے تحت پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں ایک کیس درج کیا گیا تھا اور کیس کے حوالے سے تحقیقات کے دوران عامر الطاف زرگر ولد محمد الطاف زرگر ساکنہ باکر آلسٹینگ کو گرفتار کیا گیا اور اسکی تحویل سے ایک لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات ضبط کئے گئے ۔پولیس کے مطابق نقب زنی کا ایک اور معمہ حل کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر21/2018زیر دفاعت457،380آر پی سی کے تحت ایک کیس درج کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں نقب زن باسط احمد بٹ ولد محمد عبداللہ بٹ ساکنہ نٹی پورہ حال فتح کدل سرینگر کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم کی تحویل سے ایل ای ڈی ،40ہزار روپے نقدی اور دیگر مال مسروقہ ضبط کیا گیا ۔پولیس کاکہنا ہے کہ چوری کی3بڑی واردات کے معاملات کوحل کیا گیا جبکہ ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔

Share This Article