سرینگر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بجلی انسپکٹر کی موت واقع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 14 فروری

سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں بدھ کے روز محکمہ بجلی کے ایک انسپکٹر کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں بدھ کے روز ایک بجلی انسپکٹر کو کچھ مرمتی کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت امتیاز احمد ساکن چھتہ بل سری نگر کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

Share This Article