سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ پاکستانی ڈورن پر بی ایس ایف کی فائرنگ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے گھگوال علاقے میں بین الاقوامی سر حد پر بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) جوانوں نے ہفتے کی صبح ایک مشتبہ پاکستانی ڈورن پر گولیاں چلا کر اس کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

حکیام نے بتایا کہ بی ایس ایف کے جوانوں نے ہفتے کی صبح بین الاقوامی سرحد پر چلیاری پوسٹ کے نزدیک مشکوک نقل و حمل دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ ہوا میں اڑنے والی اس شئی کو ہندوستانی حدود میں داخل ہوتے ہی جوانوں نے اس پر کچھ گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ چیز واپس پاکستان کی طرف چلی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد بی ایس ایف نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کہیں اس مشتبہ ڈرون نے علاقے میں کچھ چھوڑا نہ ہو۔

حکام نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت کوئی مشکوک شئی بر آمد نہیں ہوئی ہے۔

Share This Article