سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور بحال، درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 اپریل

وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔

بتادیں کہ اس شاہراہ کو حالیہ بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں کئی مقامات پر پسیاں آنے کے پیش نظر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد سری نگر – لیہہ شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل بحال کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر پہلے سونہ مرگ میں درماندہ گاڑیوں کو لیہہ جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے ایک ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد سری نگر – لیہہ شاہراہ پر در ماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی’۔

انہوں نے کہا کہ وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بارشوں کے بیچ ٹریفک کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے۔

Share This Article