عام شہریوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں خاتون گرفتار:سرینگر پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 اپریل (

پولیس نے سری نگر میں لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے زائد از دو درجن اے ٹی ایم کارڈ، نقدی رقم اور سونے کی کچھ چیزیں بر آمد کی ہیں۔

خاتون کی شناخت زینت دختر غلام احمد پامپوری ساکن سرائے بالا کے طور پر کی گئی ہے۔

سری نگر پولیس نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘پولیس نے زینت دختر غلام احمد پامپوری ساکن سرائے بالا نامی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو اے ٹی ایم کے باہر مدد کرنے کے آڑ میں اے ٹی ایم کارڈز کا تبادلہ کرکے عام شہریوں کو دھوکہ دیتی تھی’۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن خانیار میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ خاتون کی تحویل سے 30 اے ٹی ایم کارڈ، 39 ہزا 1 سو 30 روپیے نقدی اور سونے کی کچھ چیزیں بر آمد کی گئیں۔

Share This Article