سریئگر میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:

سری نگر پولیس نے بدھ کے روز ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور زخمی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت عذیر حمید میر ولد عبدالحمید میر ساکن دولت آباد خانیار کے بطور کی گئی ہے۔

سری نگر پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا: ‘عذیر حمید میر ولد عبدالحمید میر ساکن دولت آباد خانیار کو ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا’۔

ٹویٹ میں کہا گیا: ‘اس نے لڑکی کو لفٹ دیا اور پھر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی جس لڑکی مزاحمت کی تو اس نے لڑکی کو باہر پھینکا’۔

پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رعناواری میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا اور کار کو بھی ضبط کیا ہے۔

یو این آئی

Share This Article