سرحدوں پر قیام امن وامان کی پاسداری یقینی بنانے پر اتفاق
جموں:۱۴،جون:/ صوبہ جموں کے سانبہ ضلعے کے رام گڑھ سیکٹر میں 4سرحدی حفاظتی فورس(بی ایس ایف ) اہلکاروں کی تازہ ہلاکت کے بعد ہند ۔پاک افواج کے درمیان سرحدی کشیدگی ختم کرنے کے سلسلے میں فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی ۔اِس سیکٹر سطح فلیگ میٹنگ میں دونوں ممالک کی افواج نے سرحدوں پر امن وامان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔کے این این کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 4بی ایس ایف اہلکاروں کی ہلاکت بعد بین الاقوامی سرحد پر پیدا شدہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے بدھ کی شام دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ سیکٹر سطح فلیگ میٹنگ اوکٹرائے پوسٹ کے مقام پر ہوئی ۔ذرائع کے مطابق بی ایس ایف اور پاکستانی رینجروں کے اعلیٰ حکام کے درمیان سیکٹر سطح کی فلیگ میٹنگ ہوئی ۔ذرائع کے مطابق زیر ولائن پر اوکٹرائے پوسٹ کے مقام پر منعقدہ اس میٹنگ میں سرحدی ٹکراؤ ،کشیدگی اور تناؤ جبکہ رام گڑھ سیکٹر میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت4بی ایس ایف اہلکاروں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ بی ایس ایف کی جانب سے ڈی آئی جی فرنٹئیر ہیڈکواٹرس پی ایس دیمن کی سربراہی میں8رُکنی وفد نے اس میٹنگ میں شرکت کی جبکہ پاکستان کی جانب سے اس میٹنگ میں بریگیڈر محمد امجد حسین کی سربراہی میں7رُکنی وفد میں شمولیت کی ۔ذرائع نے بتایا کہ اس غیر معمولی فلیگ میٹنگ میں اس پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا کہ سرحدوں پر قیام امن کو یقینی بنایا جائیگا ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان سرحدوں پر سیز فائر کی پاسداری کو یقینی بنا نے پر اتفاق کیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہند پاک کے اعلیٰ عسکری حکام کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمدر پر اتفاق کے بیچ’برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان خونین سرحدی تصادم ‘ کے نتیجے میں آر پار اسسٹنٹ کمانڈنٹ اور 2جونیئر افسران سمیت سرحدی حفاظتی فورس( بی ایس ایف) کے4اہلکار اور ایک عام شہری لقمہ اجل اور 5دیگر اہلکار زخمی ہوئے ،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں کئی ایک حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ تازہ سرحدی ٹکراؤ صوبہ جموں کے ضلعے سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں پیش آیا ،جسکی تصدیق آئی جی بی ایس ایف(جموں فرنٹیئر)رام اوتار اورریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے بھی کی ۔اس دوران حسب روایت دونوں ممالک کی افواج نے ایکدوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ۔مہلوکین کی شناخت34سالہ اسسٹنٹ کمانڈ نٹ جتندر سنگھ ،32سالہ سب انسپکٹر راجیش کمار،28سالہ کانسٹیبل ہنس راج گجر اور 52سالہ اسسٹنٹ ایس آئی رام نواس کے ناموں سے ہوئی ۔ادھر پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں سرحد کے قریبی گاؤں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک مقامی شہری جاں بحق ہوگیا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ عسکری حکام کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمدر پر اتفاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور کے گاوں تروتی دھرمسال کے رہائشی محمد شکیل بھارتی فائرنگ کا نشانہ بنا۔بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ29مئی کو دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کی جانب سے سیز فائر کی پاسداری کا احترام کرنے پر اتفاق رائے پید اہونے کے جانے بین الاقوامی سرحد پر رواں مہینے میں یہ دوسری بڑی سیز فائر کی خلاف ور زی کی گئی ۔(بی ایس ایف ڈی آئی جی ۔رینجرس بریگیڈر ) کے درمیان4جون کوکمانڈ نٹ سطح کی فلیگ میٹنگ ہوئی تھی ۔

