اونتی پورہ حادثے میں کمسن لڑکی از جان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 3 اکتوبر

ریشی پورہ اونتی پورہ میں ڈمپر نے دس سالہ لڑکی کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق منگل کی سہ پہر ریشی پورہ اونتی پورہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تیز رفتار ڈمپر گاڑی نے دس سالہ لڑکی جس کی شناخت اریبہ ارشید کے بطور ہوئی ہے کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئیں۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی بچی کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس ضمن میں مختلف دفعات کے تحت کیس رجسٹر کیا۔

عوامی حلقوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہاکہ چند گھنٹوں کے اندرا ندر ہی ملوث ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیا۔ یو این آئی

Share This Article